23 مارچ، 2008، 12:27 PM

حسینی

فرانسیسی صدر کا بیان بے بنیاد ہے

فرانسیسی صدر کا بیان بے بنیاد ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی صدر کی طرف سے ایران کے میزائل سسٹم کو خطرہ قراردینےکے بیان کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔

 

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے تہران کے میزائل حملے کے خطرات کاسامنا کرنے کیلئے فرانس کی جانب سے ایٹمی صلاحیت برقراررکھنے کے بیان کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران کسی ملک کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ ایران نے نہ تو ماضی میں کسی پر حملہ کیا ہے اور نہ اب کسی کے خلاف کسی حملہ کا تصور ہے ترجان نے کہا کہ مغربی ممالک بین الاقوامی سطح پر اپنی فاش غلطیوں کو چھپانے کے لئے ہمیشہ دوسرے ممالک پر الزامات عائد کرتے رہتے ہیں جب خود بعض مغربی ممالک کی طرف سے امن عالم کو زبردست خطرہ لاحق ہے انھوں نے کہا ایران اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنا رہا ہے اور ایران ہمیشہ خطے میں استحکام اور امن کا خواہش مند رہا ہے جبکہ اس کی خارجہ پالیسی بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔

 

News ID 657007

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha